پاکستان کا عالمی پروگرام میں شامل ہونا: بچوں کے کینسر کی مفت ادویات کی فراہمی میں بڑی پیش رفت

اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے گلوبل پلیٹ فارم فار ایکسیس ٹو چائلڈ ہُڈ کینسر میڈیسنز کے وفد نے اہم ملاقات کی، جس میں عالمی ادارہ صحت (WHO) اور سینٹ جوڈ چلڈرنز ریسرچ ہسپتال کے نمائندگان شامل تھے۔

ریلوے پولیس کراچی کی کارروائی: 463 کلو گرام مضر صحت چھالیہ برآمد، دو ملزمان گرفتار
اس ملاقات میں پاکستان کو 2025 سے بچوں کے کینسر کی مفت ادویات کی عالمی فراہمی کے پروگرام میں شامل کیے جانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، جو کہ ملکی صحت کے شعبے میں ایک نمایاں سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر صحت نے اس کامیابی پر عالمی اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بچوں میں کینسر کی بروقت اور مؤثر تشخیص و علاج ایک بڑا چیلنج ہے، جس پر بین الاقوامی تعاون سے قابو پایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہر سال پاکستان میں 8,000 سے زائد بچوں کو کینسر لاحق ہوتا ہے، مگر مہنگی اور محدود ادویات کی وجہ سے کئی جانیں بچائی نہیں جا سکتیں۔

مصطفیٰ کمال نے اس عالمی تعاون کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نہ صرف بین الاقوامی وسائل سے فائدہ اٹھائے گی بلکہ مقامی سطح پر بھی صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کرے گی۔

WhatsApp Image 2025 06 12 at 5.32.56 PM WhatsApp Image 2025 06 12 at 5.32.56 PM 1
69 / 100 SEO Score

2 thoughts on “پاکستان کا عالمی پروگرام میں شامل ہونا: بچوں کے کینسر کی مفت ادویات کی فراہمی میں بڑی پیش رفت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!