کراچی — پاکستان ریلوے پولیس کراچی نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے 463.200 کلو گرام مضر صحت چھالیہ برآمد کر لی ہے۔ یہ کارروائی اینٹی تھیفٹ ٹیم سرکل A نے کراچی بندر پر خفیہ اطلاع پر عمل کرتے ہوئے انجام دی۔
آئی اے ای اے کی ایران کے خلاف قرارداد منظور جوہری کشیدگی میں خطرناک اضافہ
پولیس حکام کے مطابق دو ملزمان سراج اور نیاز احمد ریڑھے کے ذریعے چھالیہ کے کارٹن غیر قانونی طور پر منتقل کر رہے تھے، جنہیں بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔
چھالیہ کی اس بھاری مقدار کو قبضے میں لے کر تھانہ ریلوے پولیس کراچی سٹی میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ چھالیہ صحت کے لیے انتہائی مضر تھی اور ممکنہ طور پر شہر میں فروخت کے لیے لائی جا رہی تھی۔ بروقت کارروائی سے عوام کو نقصان سے بچایا گیا۔
ریلوے پولیس نے واضح کیا ہے کہ ممنوعہ اشیاء کی ترسیل روکنے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

