کراچی میں ہیوی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ڈرائیورز کا پہلی بار ڈوپ ٹیسٹ شروع

کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کے احکامات پر ٹریفک پولیس نے ہیوی وہیکلز کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت کراچی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہیوی گاڑیوں کے ڈرائیورز کا ڈوپ ٹیسٹ بھی کیا جا رہا ہے۔

پاکستان کا عالمی پروگرام میں شامل ہونا: بچوں کے کینسر کی مفت ادویات کی فراہمی میں بڑی پیش رفت

اس مہم کے دوران ٹریفک پولیس کی اضافی نفری کو مختلف مقامات پر تعینات کیا گیا ہے، جہاں ڈرائیورز سے ان کے گاڑیوں کے کاغذات، ڈرائیونگ لائسنس کی جانچ کے ساتھ ساتھ خون کے نمونے بھی لیے جا رہے ہیں۔ اس عمل میں میڈیکل لیبارٹری کا تربیت یافتہ عملہ بھی شریک ہے۔

ڈرائیورز کا یہ طبی معائنہ اس مقصد کے تحت کیا جا رہا ہے کہ وہ دورانِ ڈرائیونگ کسی نشہ آور شے، جیسے الکوحل یا دیگر منشیات کے زیر اثر تو نہیں۔

حکام کے مطابق، اگر کسی ڈرائیور کی میڈیکل رپورٹ مثبت (پوزیٹو) آئی، تو اس کا ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا، جبکہ متعلقہ گاڑی کے مالک کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی۔

63 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!