لاہور – صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے گورنر ہاؤس لاہور میں رکنِ پنجاب اسمبلی بیگم رانا ناصرہ شوکت اور ممتاز دانشور ڈاکٹر فرید الزکریا نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر بھی موجود تھے۔
گورنر سندھ اور وفاقی وزیر میری ٹائم افیئرز کی ملاقات، بندرگاہی ترقی اور نجی شراکت داری پر زور
ملاقات کے دوران معاشرتی ترقی، تعلیم، خواتین کے کردار، قومی یکجہتی اور اجتماعی شعور جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بیگم رانا ناصرہ اور ڈاکٹر فرید الزکریا نے صدر مملکت کو مختلف سماجی و تعلیمی امور سے آگاہ کیا۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں خواتین، بزرگوں اور نوجوانوں کا کردار مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ ایک مضبوط معاشرہ وہی ہوتا ہے جو اپنی اقدار، تعلیم اور سماجی خدمت کو فروغ دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اجتماعی شعور، باہمی احترام اور اتحاد کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا تاکہ ہم ایک پُرامن، خوشحال اور مستحکم پاکستان کی تعمیر کر سکیں۔
صدر مملکت نے اس موقع پر ہر فرد کے کردار کو قومی تعمیر کا اہم جزو قرار دیتے ہوئے معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ دینے پر زور دیا۔
