ابراہیم حیدری پولیس کی بروقت کارروائی، اغوا شدہ 8 ماہ کی بچی "حنہ” بحفاظت بازیاب

کراچی – ابراہیم حیدری پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اغوا شدہ 8 ماہ کی بچی "حنہ” کو چند گھنٹوں کے اندر بازیاب کر لیا۔ بچی جمعہ گوٹھ کے علاقے سے پراسرار طور پر لاپتا ہو گئی تھی، جس پر والدین نے فوراً تھانہ ابراہیم حیدری سے رابطہ کیا۔

صدر آصف علی زرداری سے بیگم رانا ناصرہ اور ڈاکٹر فرید الزکریا کی ملاقات، معاشرتی ترقی اور قومی یکجہتی پر زور

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور بچی کی تلاش کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور تکنیکی بنیادوں پر آپریشن کا آغاز کیا۔ چند گھنٹوں کی کوششوں کے بعد بچی کو قریبی نکاسی لائن سے زندہ حالت میں بحفاظت نکال لیا گیا۔

پولیس نے کارروائی کے دوران تین ملزمان — شوکت، اللہ ڈنو اور کامران — کو گرفتار کر لیا، جنہوں نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ وہ بچی کے کانوں سے سونے کی بالیاں اتارنے کی نیت سے اسے اغوا کر کے پھینک گئے تھے۔

گرفتار ملزمان نے اپنے ایک اور ساتھی کے ملوث ہونے کا بھی انکشاف کیا ہے، جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت قانونی کارروائی جاری ہے اور مزید تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔

پولیس کی اس بروقت اور مؤثر کارروائی پر شہری حلقوں کی جانب سے اطمینان اور تحسین کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

WhatsApp Image 2025 05 30 at 5.47.12 PM

70 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!