کراچی (6 مئی 2026): وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے نیشنل تھیلیسیمیا کانفرنس 2026 میں شرکت کی، جس میں معروف کرکٹرز، سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
سندھ رینجرز کی کارروائی: لالو گروہ کے 2 ملزمان گرفتار، اسلحہ و موبائل فونز برآمد
تقریب کے آغاز پر ثاقب حسین انصاری اور ڈاکٹر مصباح نے صوبائی وزیر کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
اپنے خطاب میں سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ تھیلیسیمیا کے حوالے سے آگاہی پروگرام انتہائی اہم ہیں اور اس پر ہر سطح پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر اس بیماری کی روک تھام اور آگاہی کے لیے اقدامات کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ Bilawal Bhutto Zardari کے وژن کے تحت وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو اس شعبے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔
وزیر بلدیات نے کہا کہ سندھ حکومت تھیلیسیمیا کے خلاف کام کرنے والے اداروں کی مکمل سرپرستی اور حوصلہ افزائی کر رہی ہے اور اس حوالے سے قانون سازی بھی کی جا چکی ہے تاکہ مریضوں اور متاثرہ خاندانوں کو بہتر سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا مقصد صرف علاج نہیں بلکہ بیماری کی روک تھام کے لیے معاشرتی سطح پر آگاہی پیدا کرنا ہے تاکہ آئندہ نسلوں کو اس مرض سے محفوظ رکھا جا سکے۔
تقریب کے اختتام پر سید ناصر حسین شاہ نے تھیلیسیمیا کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات میں شیلڈز بھی تقسیم کیں اور ان کی خدمات کو سراہا۔
