کراچی – گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے وفاقی وزیر برائے میری ٹائم افیئرز جنید انور چوہدری نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں بندرگاہی انفراسٹرکچر، شپنگ انڈسٹری، اور فشریز کی ترقی سمیت میری ٹائم شعبے کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ہفتہ وار رپورٹ: ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.81 فیصد کمی ریکارڈ
گورنر سندھ نے کہا کہ میری ٹائم سیکٹر میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) کے ذریعے ترقی کی نئی راہیں کھل سکتی ہیں۔ انہوں نے میری ٹائم منصوبوں میں وفاقی و نجی شعبے کے تعاون کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کی بندرگاہیں ملکی معیشت کا انجن ہیں، اور ان کا جدید خطوط پر استوار ہونا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔
ملاقات میں گوادر، کراچی، اور پورٹ قاسم کی بندرگاہوں پر PPP ماڈل کے تحت جاری منصوبوں پر پیش رفت پر بھی غور کیا گیا۔
کامران ٹیسوری نے زور دیا کہ میری ٹائم شعبے میں سرمایہ کاری اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے نہ صرف معاشی ترقی ممکن ہے بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا کیے جا سکتے ہیں۔