سندھ رینجرز کی کارروائی: لالو گروہ کے 2 ملزمان گرفتار، اسلحہ و موبائل فونز برآمد

کراچی (6 مئی 2026): پاکستان رینجرز (سندھ) نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے لالہ آباد، سکھن سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث "لالو گروہ” کے دو اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری: سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں 63 ارب روپے سے زائد ریلیف کا امکان

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں حمیداللہ عرف مانو ولد موسیٰ اور فرید اللہ ولد شیر زمان شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے ایک 30 بور پستول بمعہ میگزین اور 15 روند، پاؤچ اور 2 موبائل فونز برآمد کیے گئے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار ملزمان اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ قائدآباد، کورنگی، لالہ آباد اور ملحقہ علاقوں میں ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اور موبائل فون چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ملزم حمیداللہ اسٹریٹ کرائم کے علاوہ ڈیزل اسمگلنگ میں بھی ملوث پایا گیا ہے، جبکہ وہ عادی مجرم ہے اور اس سے قبل بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ اس کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں کئی مقدمات درج ہیں۔

رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد مزید اہم گرفتاریاں متوقع ہیں۔

گرفتار ملزمان کو برآمد شدہ اسلحہ اور دیگر سامان سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

رینجرز نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیے کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، ہیلپ لائن 1101 یا مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر دیں، اور یقین دہانی کرائی کہ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

2 thoughts on “سندھ رینجرز کی کارروائی: لالو گروہ کے 2 ملزمان گرفتار، اسلحہ و موبائل فونز برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!