بھارت کی جانب سے پاکستان پر میزائل حملے، ڈی جی آئی ایس پی آر کا دوٹوک جواب: ’’عارضی خوشی، مستقل غم میں بدلے گی‘‘

ترجمان پاک فوج میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی جارحیت پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’بزدل دشمن‘‘ بھارت نے پاکستان کے اندر تین مختلف مقامات پر میزائل داغے ہیں۔ ان حملوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

ڈسٹرکٹ ملیر میں پولیس اہلکاروں کی اغوا برائے تاوان میں ملوث ہونے کی اطلاع، 12 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کوٹلی اور مظفرآباد ان علاقوں میں شامل ہیں جہاں بھارتی میزائل گرے۔ ترجمان نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ "بھارت کی یہ عارضی خوشی جلد ہی مستقل غم میں بدل جائے گی۔” انہوں نے مزید کہا کہ دشمن نے اپنی زمین سے حملہ کیا، جس کا جواب کب اور کہاں دینا ہے یہ پاکستان خود طے کرے گا۔

انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ پاک فضائیہ مکمل طور پر مستعد ہے اور کسی بھی بھارتی جنگی جہاز کو پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔ بھارت کی اس کھلی جارحیت کو بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

پاک بھارت کشیدگی میں نیا موڑ

یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق بھارت کی جانب سے ایسے حملے خطے میں امن کو سنگین خطرات میں ڈال سکتے ہیں۔ پاکستانی فوج کے سخت ردعمل سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ ملک کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

عوامی سطح پر بھی بھارتی جارحیت کی مذمت کی جا رہی ہے اور سوشل میڈیا پر "ہم تیار ہیں” جیسے ہیش ٹیگز کے ذریعے یکجہتی اور حب الوطنی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر بھارت نے ایسی مہم جوئی جاری رکھی تو خطے میں جنگ کے امکانات مزید بڑھ سکتے ہیں۔

57 / 100 SEO Score

One thought on “بھارت کی جانب سے پاکستان پر میزائل حملے، ڈی جی آئی ایس پی آر کا دوٹوک جواب: ’’عارضی خوشی، مستقل غم میں بدلے گی‘‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!