کیٹی بندر میں سمندر بچاؤ بند ٹوٹنے سے تباہی، درجنوں گھر زیر آب، سینکڑوں افراد محصور

ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے کیٹی بندر میں چار روز قبل سمندر بچاؤ بند ٹوٹنے کے بعد سمندر کا پانی تیزی سے قریبی دیہات میں داخل ہوگیا، جس سے درجنوں مکانات زیر آب آ گئے ہیں اور سینکڑوں افراد گھروں تک محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

کراچی: تاجروں سے بھتہ خوری کے واقعات میں اضافہ، جمشید کوارٹر پولیس اہلکاروں کی ٹک ٹاک ویڈیوز وائرل، تحفظ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

ذرائع کے مطابق انڈس ڈیلٹا میں میٹھے پانی کی فراہمی نہ ہونے کے باعث سمندر مسلسل اندرونِ زمین پیش قدمی کر رہا ہے، جس کے نتیجے میں یونین کونسل کیٹی بندر کی تین دیہات — علی بخش جت، عثمان جت اور ہاشم جت — متاثر ہو چکے ہیں۔

مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ گھروں میں تین سے چار فٹ تک پانی جمع ہو چکا ہے، جس کی وجہ سے روزمرہ کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ خوراک، پینے کے پانی اور دیگر ضروریاتِ زندگی کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے، جبکہ نقل مکانی کرنے والے متاثرین کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

علاقہ مکینوں نے انتظامیہ سے فوری امداد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمندر بچاؤ بند کی فوری مرمت اور بحالی نہ کی گئی تو نقصان کا دائرہ مزید وسیع ہو سکتا ہے، اور دیگر قریبی دیہات بھی متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “کیٹی بندر میں سمندر بچاؤ بند ٹوٹنے سے تباہی، درجنوں گھر زیر آب، سینکڑوں افراد محصور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!