کراچی: تاجروں سے بھتہ خوری کے واقعات میں اضافہ، جمشید کوارٹر پولیس اہلکاروں کی ٹک ٹاک ویڈیوز وائرل، تحفظ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

کراچی میں کاروباری طبقے کے ساتھ ہونے والے روز بروز بڑھتے واقعات نے تاجروں میں شدید بے چینی اور عدم تحفظ کا احساس پیدا کر دیا ہے۔ حالیہ دنوں میں ایک ایسا واقعہ سامنے آیا ہے جس میں جمشید کوارٹر تھانے سے منسلک پولیس اہلکار مبینہ طور پر ایک تاجر سے بھاری رقم بٹورنے میں ملوث پایا گیا۔

کراچی: شرافی گوٹھ پولیس کی کارروائی، منشیات فروشی میں ملوث ملزم گرفتار، اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں جمشید کوارٹر کے "بیٹر” اور ایک ٹک ٹاک ایس ایچ او کو تھانے کی سرکاری موبائل کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے، جنہوں نے تاجر سے مبینہ طور پر رقم وصول کی۔ ایک اور ویڈیو میں پرائیویٹ فرد عادل پٹھان کو بھی پولیس موبائل کے ہمراہ دیکھا گیا، جو جمشید کوارٹر پولیس کے ساتھ سرگرم دکھائی دے رہا ہے۔

تاجروں نے اس صورتحال پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پولیس کے اندر موجود کالی بھیڑیں نہ صرف شہریوں کا جینا دوبھر کر رہی ہیں بلکہ خود پولیس فورس کے مورال کو بھی متاثر کر رہی ہیں۔

تاجروں نے نشاندہی کی کہ ایک طرف پولیس کی ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ، ٹھنڈے پانی کی سبیلیں اور عوام کی مدد سے متعلق ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلائی جاتی ہیں تاکہ مثبت تاثر قائم ہو، مگر دوسری طرف انہی اہلکاروں میں سے چند عناصر شہریوں کو ڈرا دھمکا کر ان سے رقم وصول کر رہے ہیں، جو کہ ناقابلِ برداشت ہے۔

کاروباری برادری نے واضح کیا کہ اگر اس سلسلے کو نہ روکا گیا تو نہ صرف پولیس پر سے اعتماد اٹھ جائے گا بلکہ معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

WhatsApp Image 2025 05 02 at 5.12.34 PM

3 thoughts on “کراچی: تاجروں سے بھتہ خوری کے واقعات میں اضافہ، جمشید کوارٹر پولیس اہلکاروں کی ٹک ٹاک ویڈیوز وائرل، تحفظ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!