کراچی کے ضلع کورنگی میں تھانہ زمان ٹاؤن پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ڈکیت گروہ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ ان کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ یہ کارروائی تصویر محل چوکی پولیس کی جانب سے گشت کے دوران مشتبہ موٹرسائیکل سواروں کی تعاقب کے بعد عمل میں آئی۔
ایس ایس پی کورنگی محمد طارق نواز کے مطابق، گرفتار ملزمان کی شناخت:
عبید ولد محمد حنیف
منیب ولد عبدالمتین
جبکہ فرار ہونے والے تیسرے ساتھی کی شناخت محمد مدثر ولد ابوالحسن کے نام سے ہوئی ہے۔
کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے:
ایک عدد نائن ایم ایم پستول بمع ایمونیشن
چھینے گئے موبائل فونز
نقد رقم
شناختی کارڈ اور گھڑی
برآمد کیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں، ملزمان کے زیرِ استعمال بلا نمبری موٹرسائیکل کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔
برآمد شدہ سامان مقدمہ 551/2025 بجرم دفعہ 397/34 ت پ میں مطلوب تھا۔ پولیس نے ملزمان کو اسی مقدمے میں باقاعدہ گرفتار کیا، جبکہ ان کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت علیحدہ مقدمات بھی درج کر لیے گئے ہیں۔
گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تفتیشی حکام کے سپرد کر دیا گیا ہے۔
