کراچی — حکومت پاکستان کی زیرو ٹالرنس پالیسی اور انسداد اسمگلنگ کی ہدایات کی روشنی میں، کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ ASO کراچی نے حساس ادارے کی اطلاع پر بولٹن مارکیٹ میں بڑی کارروائی کی۔ اس آپریشن کی قیادت ڈپٹی کلکٹر کسٹمز سید محمد رضا نقوی نے کی، جبکہ سندھ رینجرز اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے بھرپور معاونت فراہم کی۔
پہلگام حملہ: بھارتی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب، مبینہ ہلاک افراد زندہ نکلے، عوام میں تشویش
کارروائی گزشتہ شب بولٹن مارکیٹ میں قائم ایک گودام پر کی گئی، جہاں سے بھاری مقدار میں اسمگل شدہ اشیاء برآمد کی گئیں۔ ضبط شدہ سامان میں شامل ہے:
سگریٹس: 16,470 ڈنڈے
انڈین گٹکا / نسوار: 5,850 پیکٹس
شیشہ / فلیور: 4.2 لیٹر
صابن: 510 کلوگرام
ضبط شدہ اشیاء کی ابتدائی مالیت کا تخمینہ چار کروڑ اڑسٹھ لاکھ ننانوے ہزار پانچ سو باون روپے (46.8 ملین) لگایا گیا ہے۔
تمام سامان کو 6 مزدا ٹرکوں کے ذریعے ASO کے گودام منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اس کی تفصیلی جانچ پڑتال جاری ہے۔ جانچ مکمل ہونے کے بعد کسٹمز ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
کسٹمز حکام کے مطابق، معاملے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ اسمگلنگ کے نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑا جا سکے۔
— سید عرفان علی، میڈیا لائرن آفیسر

