پہلگام حملہ: بھارتی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب، مبینہ ہلاک افراد زندہ نکلے، عوام میں تشویش

نئی دہلی — پہلگام حملے سے متعلق بھارتی میڈیا کی جانب سے پھیلائے گئے جھوٹے دعوے ایک بار پھر بے نقاب ہو گئے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز نے واضح کر دیا کہ حملے میں مبینہ طور پر ہلاک ہونے والے بھارتی نیول آفیسر اور ان کی اہلیہ درحقیقت زندہ ہیں۔

چئیرمین بلاول سندھ کے پانی کے تحفظ کی جنگ لڑ رہے ہیں، متنازع کینال منصوبہ واپس نہ لیا گیا تو پورا سندھ سراپا احتجاج ہوگا: ڈاکٹر بدر جمیل میندرو

وائرل ویڈیو میں مذکورہ جوڑا خود کہتا دکھائی دیتا ہے: ’’ہم زندہ ہیں، ہمیں نہیں معلوم کہ ہماری تصاویر بھارتی میڈیا پر کیوں چلائی جا رہی ہیں‘‘۔ لڑکی نے مزید کہا کہ انہیں نیول آفیسر اور اس کی اہلیہ کے طور پر پیش کرنا ناقابل فہم ہے اور اس جعلی رپورٹنگ سے نہ صرف وہ بلکہ ان کے خاندان والے بھی شدید پریشان ہیں۔

بھارتی جوڑے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تمام بھارتی نیوز چینلز اور اخبارات کو رپورٹ کریں کہ ان کی جعلی تصاویر نشر نہ کی جائیں۔

سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کے ایک اور پروپیگنڈے کی عکاسی کرتا ہے، جس کا مقصد مخصوص ایجنڈے کی تکمیل کے لیے عوام کو گمراہ کرنا ہے۔ ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جس طرح یہ جوڑا زندہ نکلا ہے، ویسے ہی دیگر مبینہ متاثرین بھی زندہ نکل سکتے ہیں، اور یوں بھارتی میڈیا کا من گھڑت بیانیہ مکمل طور پر بے نقاب ہو جائے گا۔

55 / 100 SEO Score

One thought on “پہلگام حملہ: بھارتی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب، مبینہ ہلاک افراد زندہ نکلے، عوام میں تشویش

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!