یوم یکجہتی کشمیر: پاکستان بھر میں کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی

کراچی (رپورٹ) — کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے آج ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہے اور مظفرآباد میں صبح 9 اور 10 بجے کے درمیان سائرن بجائے گئے اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

پاکستان کے بائیکاٹ کے باوجود بھارتی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میچ کے لیے سری لنکا روانہ ہوگی

ملک بھر میں کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے تقاریب کا انعقاد کیا گیا، جبکہ آزاد کشمیر اور پاکستان کو ملانے والے راستوں پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی گئی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام کے ساتھ اپنی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ یہ دن کشمیریوں کی غیر متزلزل حمایت کے عزم کی تجدید کا دن ہے، اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دینا ناگزیر ہے۔ وزیراعظم نے بھارتی حکومت کے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیا اور واضح کیا کہ پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

افواجِ پاکستان نے بھی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر، نیول چیف اور ائیر چیف نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیاں اور گرفتاریوں کو ناقابلِ قبول قرار دیا گیا اور بھارت کی جانب سے کشمیری آبادیاتی اور سیاسی تشخص بدلنے کی کوششوں کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل ضروری ہے اور عالمی برادری کشمیری عوام کی مشکلات کم کرنے کے لیے عملی اقدامات کرے۔ پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ آزادی اور وقار کی جدوجہد میں ہمیشہ کھڑا ہے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “یوم یکجہتی کشمیر: پاکستان بھر میں کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!