کراچی: سراغ رساں کتے کی مدد سے گارڈن ویسٹ سے لاپتا 2 بچوں کی نشاندہی، پولیس کی تحقیقات جاری

کراچی کے علاقے گارڈن سے گزشتہ ماہ لاپتا ہونے والے 5 سالہ علیان عرف علی اور 6 سالہ علی رضا کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے سراغ رساں کتے کی مدد سے بچوں کی موجودگی کی نشاندہی لیاری کشتی مسجد کے قریب کی ہے۔

ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی مسعود بھٹو کا پولیو اسٹاف کو تعریفی اسناد اور کیش پرائز سے نوازنے کا اعلان

پولیس حکام کے مطابق سراغ رساں کتے کو بچوں کے کپڑے سنگھائے گئے، جس کے بعد وہ لیاری کشتی مسجد کے قریب جا کر رک گیا۔ ایک عینی شاہد نے بھی تصدیق کی ہے کہ بچوں کو مسجد کے قریب دیکھا گیا تھا۔

کشتی مسجد کے قریب لیاری ندی ہے، جو دلدلی علاقے پر مشتمل ہے۔ عینی شاہد کے بیان کے بعد پولیس نے ندی میں مشینری کے ذریعے صفائی کا کام شروع کیا اور ممکنہ مقامات پر تلاشی لی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ دونوں بچے گزشتہ ماہ گارڈن ویسٹ میں اپنے گھر کے باہر کھیلتے ہوئے لاپتا ہو گئے تھے، جس کے بعد ان کی گمشدگی نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا تھا۔ پولیس کی تحقیقات جاری ہیں اور والدین سمیت پوری کمیونٹی بچوں کی بحفاظت واپسی کے لیے دعاگو ہے۔

 

59 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: سراغ رساں کتے کی مدد سے گارڈن ویسٹ سے لاپتا 2 بچوں کی نشاندہی، پولیس کی تحقیقات جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!