سہراب گوٹھ ٹاؤن کی مرکزی شاہراہ بلاک کرکے احتجاج کرنے پر شہریوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام رہنے کی وجہ سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
کراچی: سراغ رساں کتے کی مدد سے گارڈن ویسٹ سے لاپتا 2 بچوں کی نشاندہی، پولیس کی تحقیقات جاری
شہریوں کا کہنا ہے کہ احتجاج کے لیے شاہراہیں بند کرنا مسئلے کا حل نہیں ہے۔ ایک شہری نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "خدارا ہمارے راستے بند کرکے ہمیں ذلیل و خوار نہ کریں، اگر احتجاج کرنا ہے تو اس جگہ کریں جہاں کا معاملہ ہے، نہ کہ عوام کے راستے روکیں۔”
شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے دفتر جانے والے ملازمین، طلباء اور دیگر شہری گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہے۔ متاثرہ شہریوں نے ڈی جی رینجرز، آئی جی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فوری ایکشن لینے اور مظاہرین کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی اپیل کی ہے۔