تشکر نیوز: سندھ کابینہ کی کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی اور صوبائی وزیر توانائی و پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ سندھ سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزراء سعید غنی، ضیاء الحسن لنجار، اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
شب معراج کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات: کراچی پولیس چیف کی ہدایات
اجلاس میں سانگھڑ کیڈیٹ کالج کی سولرائزیشن کے لیے 120 ملین روپے کی منظوری دی گئی، تاہم مستقبل میں کیڈیٹ کالجز کو اپنے وسائل کے استعمال پر زور دیا گیا۔
ڈسٹرکٹ سجاول میں سڑکوں کی تعمیر کے لیے 47 ملین روپے کی اضافی رقم جاری کرنے کی مشروط اجازت دی گئی، جس میں اس منصوبے کو اسی لاگت میں مکمل کرنے کی ہدایت شامل تھی۔
سندھی کلچر کی ترویج کے لیے 2 کروڑ روپے کی گرانٹ کا معاملہ انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کو بھیجنے کی منظوری دی گئی، جس کے لیے 1 ارب روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔
اجلاس میں کڈنی سینٹر کے لیے 500 ملین روپے کی گرانٹ اور 15 بیڈز کے آئی سی یو کی سہولت فراہم کرنے کی تفصیلات آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت دی گئی۔
سندھ انسٹی ٹیوٹ آف فزیکل میڈیسن کی توسیع کے لیے 600 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ منظور کیا گیا، جس میں 200 ملین روپے غیر ترقیاتی فنڈز اور 400 ملین آئندہ مالی سال کے بجٹ سے فراہم کیے جائیں گے۔
اجلاس میں ایم این وی ڈریں کی بحالی کے لیے وفاقی حکومت سے فنڈز کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے منظوری دی گئی۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن میں کنسلٹینٹ کی تعیناتی کا ایجنڈا آئندہ اجلاس تک مؤخر کر دیا گیا۔
