شب معراج کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات: کراچی پولیس چیف کی ہدایات

تشکر نیوز: کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے شب معراج کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو مساجد، امام بارگاہوں، مزارات اور اجتماعات کے ارد گرد اضافی نفری تعینات کرنے کا حکم دیا۔

کراچی: حب پمپنگ اسٹیشن پر سالانہ مینٹیننس، پانی کی فراہمی متاثر ہونے کا امکان

پولیس چیف نے ہدایت دی کہ مرکزی شاہراہوں اور گلیوں میں گشت اور چیکنگ کے عمل کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دعائیہ اجتماعات کے منتظمین کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا جائے اور عوامی تعاون کو یقینی بنایا جائے۔ اہم تنصیبات اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔

کراچی پولیس چیف نے اس موقع پر یقین دہانی کرائی کہ کراچی پولیس عوامی تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع پولیس کو فوری دیں۔

57 / 100

One thought on “شب معراج کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات: کراچی پولیس چیف کی ہدایات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!