سٹیٹ بینک نے شرح سود 13 فیصد سے کم کرکے 12 فیصد کر دی، معاشی اعشاریے مثبت قرار

تشکر نیوز: سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کمیٹی کے فیصلے کے تحت شرح سود میں مزید ایک فیصد کمی کر کے 12 فیصد کر دی ہے۔ گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے بتایا کہ یہ فیصلہ ملک کی معاشی بہتری اور مہنگائی میں کمی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

سندھ کابینہ کی کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس: اہم منصوبوں کی منظوری اور تجاویز پر مشاورت

انہوں نے کہا کہ مہنگائی مئی 2023 میں 38 فیصد تھی، جو کم ہو کر دسمبر میں 4.1 فیصد رہ گئی اور جنوری میں مزید کمی کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ختم ہو کر پہلی ششماہی میں سرپلس رہا، جس کی بدولت زرمبادلہ ذخائر میں بھی اضافہ ہوا۔

گورنر جمیل احمد نے وضاحت کی کہ موجودہ زرمبادلہ ذخائر 16.19 ارب ڈالر ہیں اور مالی سال 2025 کے اختتام تک 13 ارب ڈالر رہنے کی توقع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مالی سال 2025 میں مہنگائی کی شرح 5.5 سے 7.5 فیصد اور جی ڈی پی نمو 2.5 سے 3.5 فیصد کے درمیان رہنے کا تخمینہ ہے۔

انہوں نے ورکرز ترسیلات اور برآمدات میں اضافے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان عوامل کی بدولت معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ تاہم، قرضوں کی ادائیگی اور کم انفلو کی وجہ سے زرمبادلہ ذخائر میں جنوری کے دوران معمولی کمی ہوئی۔

59 / 100

One thought on “سٹیٹ بینک نے شرح سود 13 فیصد سے کم کرکے 12 فیصد کر دی، معاشی اعشاریے مثبت قرار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!