...

کراچی: رینجرز اور کسٹم کا مشترکہ آپریشن، کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء برآمد

(تشکر نیوز) – پاکستان رینجرز (سندھ) اور کسٹم انفورسمنٹ نے اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے یوسف گوٹھ 100 فٹ روڈ پر بھاری مقدار میں نان کسٹم پیڈ اشیاء برآمد کر لی ہیں۔
کراچی: مسلم لیگ (ق) کا پانی چوری کے خلاف بھرپور کارروائی کا عزم

حساس ادارے کی نشاندہی پر کی گئی اس کارروائی میں اسمگل شدہ اشیائے خوردونوش اور دیگر سامان جن میں خشک دودھ، بسکٹ، چاکلیٹ، شاپنگ بیگز، اور روزمرہ استعمال کی دیگر اشیاء شامل تھیں، گوداموں سے برآمد کیے گئے۔ حکام کے مطابق برآمد شدہ سامان کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔

کارروائی کے دوران برآمد شدہ اشیاء کو 12 مزدا ٹرکوں کے ذریعے مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

 

 

پاکستان رینجرز (سندھ) نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جرائم اور اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں معلومات فراہم کریں۔ اطلاع دینے کے لیے قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ عوام کو یقین دلایا گیا ہے کہ اطلاع دہندگان کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا

60 / 100

One thought on “کراچی: رینجرز اور کسٹم کا مشترکہ آپریشن، کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.