کراچی: مسلم لیگ (ق) کا پانی چوری کے خلاف بھرپور کارروائی کا عزم

(تشکر نیوز) – پاکستان مسلم لیگ (ق) کراچی کے صدر محمد جمیل احمد خان نے کہا ہے کہ کراچی کے شہریوں کا پانی چوری کرنے والوں کا ہر سطح پر محاسبہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ واٹر بورڈ کا پانی عوام کا حق ہے اور محب وطن ادارے اور واٹر بورڈ کے افسران پانی چور مافیا سے نجات دلائیں۔ مسلم لیگ (ق) ہر مظلوم کی آواز ہے اور اس کی جماعت پانی چوری کے خلاف مؤثر اقدامات اٹھائے گی۔

ایف آئی اے کا غیرقانونی کرنسی خرید و فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن، ملزم گرفتار

یہ بات انہوں نے گراؤنڈ واٹر آپریٹرز ایسوسی ایشن سائٹ ایریا میں مرکزی دفتر کے افتتاح کے موقع پر کی۔ اس موقع پر گراؤنڈ واٹر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت علی خان نے کہا کہ کراچی کے پانی کے بحران میں وہ ذمہ دار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واٹر بورڈ کا عوامی پانی چوری نہیں کیا جاتا بلکہ صنعتوں کو زیر زمین کھارا پانی فراہم کیا جاتا ہے، جو ملک کی ترقی اور زرمبادلہ میں اضافے کے لیے ضروری ہے۔ تاہم، پانی مافیا واٹر بورڈ کا پانی چوری کر کے حکومت کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا رہا ہے۔

گراؤنڈ واٹر آپریٹرز ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل اویس اقبال نے اس موقع پر کہا کہ پانی کی چوری ایک سنگین جرم ہے اور پانی چور مافیا کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ گراؤنڈ واٹر ایسوسی ایشن ملکی مفاد میں حکومت کے شانہ بشانہ بھرپور کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے اور حکومت کو ہر طرح کا تحفظ دینے کی ضرورت ہے۔

مسلم لیگ (ق) کے رہنما سید مشرف عالم نے بھی کہا کہ ان کی جماعت گراؤنڈ واٹر آپریٹرز ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر پانی چوروں کے خلاف مؤثر کردار ادا کرے گی۔

 

 

اس موقع پر گراؤنڈ واٹر آپریٹرز ایسوسی ایشن کے دیگر رہنماؤں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا، جن میں فنانس سیکرٹری ازکار الحق عباسی، فضل قیوم، محمد رضی خان، فضل کرم خان، اسد شفیق خان اور دیگر شامل تھے۔

62 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!