تشکر نیوز: حکومتی ملکیتی پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) نے فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت 31 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست دی ہے، جس سے صارفین کو تقریباً 4 ارب 50 کروڑ روپے کا ریلیف مل سکتا ہے۔ یہ رقم رواں مالی سال کے بنیادی ٹیرف میں 20 فیصد اضافے کے ذریعے پہلے ہی وصول کی جا چکی تھی۔
یو اے ای جانے والے پاکستانیوں کیلئے سخت پالیسی کا اعلان، نئی شرائط لاگو
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو باضابطہ درخواست دی ہے، جس میں جولائی کے 9.352 روپے فی یونٹ ریفرنس ٹیرف پر 31 پیسے کی کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ سی پی پی اے کے مطابق، جولائی میں فیول کاسٹ 9.038 روپے فی یونٹ رہی، لہٰذا اس کمی کو ستمبر کے بلوں میں صارفین کو واپس کیا جائے۔
یہ کمی عالمی مارکیٹ میں ایندھن کی قیمتوں میں کمی اور یکم جولائی سے نافذ ہونے والے 20 فیصد اضافے والے بنیادی ٹیرف کے اثرات کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے۔ نیپرا اس درخواست پر 28 اگست کو عوامی سماعت کرے گا۔
جولائی میں بجلی کی پیداوار میں ہائیڈرو پاور کا 36 فیصد حصہ رہا، جبکہ ایل این جی، نیوکلیئر پاور، مقامی اور درآمد شدہ کوئلے سے بھی بجلی پیدا کی گئی۔