تشکر نیوز: اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں گورنر ہاؤس لاہور میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی، جہاں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے قومی ہیرو کو قیمتی انعامات، پلاٹ، گاڑی اور انعامی رقم سے نوازا۔ تقریب میں ارشد ندیم کا سرخ قالین پر استقبال کیا گیا جبکہ گھڑ ڈانس اور ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا گیا۔
بجلی کے بلوں میں کمی کا امکان: ڈسکوز کی 31 پیسے فی یونٹ ریلیف کی درخواست
ارشد ندیم نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ بھی ملک کا نام روشن کرتے رہیں گے اور مزید کامیابیاں حاصل کریں گے۔ گورنر پنجاب نے امید ظاہر کی کہ ارشد ندیم مستقبل میں ورلڈ ریکارڈ بھی قائم کریں گے۔
تقریب میں قومی ہیرو کے کوچ سلمان اقبال بٹ کو بھی انعامی چیک دیا گیا۔ بعد ازاں ارشد ندیم نے لاہور ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب میں شرکت کی، جہاں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان اور وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے ان کی کامیابی کو قومی فخر قرار دیا۔