تشکر نیوز: سی ویو کے ساحل پر دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود شہری گہرے سمندر میں نہاتے نظر آ رہے ہیں۔ عوام کو روکنے کے لیے نہ تو انتظامیہ موجود ہے اور نہ ہی پولیس کی نئی بنائی گئی ہارس رائیڈرز فورس کہیں دکھائی دے رہی ہے۔
سندھ اسمبلی کے سامنے کھلا مین ہول اور کچرے سے بھرا برساتی نالا شہریوں کے لیے خطرہ
سی ویو ساحل پر دفعہ 144 نافذ ہے، مگر سمندر میں جانے سے روکنے کے لیے کوئی حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے۔ اس کی وجہ سے شہری خطرناک لہروں کے باوجود گہرے پانی میں جانے سے باز نہیں آ رہے، جو کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔ حال ہی میں سمندر میں جانے اور وارداتوں کو روکنے کے لیے بنائی گئی پولیس کی ہارس رائیڈرز فورس بھی کہیں نظر نہیں آ رہی۔ سی ویو کی طویل ساحلی پٹی پر حفاظتی اور سیکیورٹی انتظامات کی کمی کسی ناخوشگوار واقعے کا باعث بن سکتی ہے۔