ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بنگلہ دیش کی پاکستان سے بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی باضابطہ درخواست، فیصلہ وزیراعظم کریں گے

اسلام آباد — بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی باضابطہ درخواست کر دی ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گیا کہ مشکل وقت میں پاکستان نے بنگلہ دیش کرکٹ کا بھرپور ساتھ دیا، اسی لیے پاکستان سے اپیل ہے کہ وہ بھارت کے خلاف ورلڈ کپ میچ کھیلنے پر رضامندی ظاہر کرے۔

صنعتی شعبے کو ٹیکس ریلیف دینے کا فیصلہ، حکومت کا آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا اعلان

دوسری جانب ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کل پاک بھارت میچ کے حوالے سے اہم اعلان کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ چیئرمین پی سی بی نے بنگلہ دیش کے مطالبات سے وزیراعظم کو آگاہ کر دیا ہے، جبکہ وزیراعظم کی جانب سے بھارت کے خلاف میچ کی اجازت ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

قبل ازیں سری لنکن صدر انورا کمارا نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور درخواست کی کہ پاکستان سری لنکا میں منعقد ہونے والا پاک بھارت میچ کھیلنے پر آمادگی ظاہر کرے۔ سری لنکن صدر نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ سری لنکا کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو ہر چیز پر فوقیت دی ہے، اور دہشت گردی کے مشکل حالات کے باوجود پاکستان نے سری لنکا کے دورے جاری رکھے، جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سری لنکن صدر کے جذبات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مشکل ادوار میں سری لنکا نے بھی پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا، پاکستان میں کرکٹ کا تسلسل برقرار رکھا، اور حال ہی میں سری لنکن ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ نہ کرنا ایک ناقابلِ فراموش اقدام ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کھیلنے یا نہ کھیلنے کے معاملے پر مشاورت کے بعد حتمی فیصلے سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بنگلہ دیش کی پاکستان سے بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی باضابطہ درخواست، فیصلہ وزیراعظم کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!