جنوبی کوریا میں فوجی ہیلی کاپٹر حادثہ، تربیتی پرواز کے دوران دو اہلکار ہلاک

سیول — جنوبی کوریا میں تربیتی پرواز کے دوران ایک فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں عملے کے دو ارکان ہلاک ہو گئے۔

سپریم کورٹ کا سلمان صفدر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت کا حکم، فرینڈ آف دی کورٹ مقرر

فوجی حکام کے مطابق یہ حادثہ شمالی ضلع گاپ یانگ میں پیش آیا، جہاں اے ایچ-ون ایس کوبرا ہیلی کاپٹر دورانِ پرواز گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے کے فوری بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کیں اور دونوں اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

حادثے کے بعد فوج نے احتیاطی تدبیر کے طور پر تمام اے ایچ-ون ایس کوبرا ہیلی کاپٹروں کی پروازیں فوری طور پر معطل کر دی ہیں۔ فوجی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو تکنیکی خرابی اور دیگر ممکنہ عوامل کا جائزہ لے گی۔

فوجی ترجمان کے مطابق جب تک حادثے کی مکمل تحقیقات نہیں ہو جاتیں اور حفاظتی اقدامات کا ازسرِنو جائزہ نہیں لیا جاتا، ہیلی کاپٹر آپریشنز معطل رہیں گے۔

62 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!