سندھ اسمبلی کے سامنے کھلا مین ہول اور کچرے سے بھرا برساتی نالا شہریوں کے لیے خطرہ

تشکر نیوز:  سندھ اسمبلی کے سامنے کھلا مین ہول اور کچرے سے بھرا برساتی نالا شہریوں کے لیے بڑا خطرہ بن گیا ہے۔ جون میں کمشنر کراچی کے زیر اہتمام نالوں کی صفائی کے حوالے سے ہونے والا اجلاس بھی بے نتیجہ ثابت ہوا ہے۔ انتظامیہ نے شہر کے دیگر برساتی نالوں کے ساتھ ساتھ سندھ اسمبلی کے سامنے موجود نالے کی صفائی پر بھی توجہ نہیں دی۔

سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 5 دہشتگرد جہنم واصل، کانسٹیبل شہید

سندھ اسمبلی کے سامنے بنے برساتی نالے میں کچرے کی بڑی مقدار جمع ہے اور اس کے اطراف حفاظتی دیوار بھی موجود نہیں۔ نالے میں موجود کچرے سے شدید تعفن اٹھ رہا ہے، جس کی وجہ سے مقامی مکین شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ علاقے کے اطراف کے چھوٹے برساتی نالے بھی سندھ اسمبلی کے نالے سے جوڑ دیے گئے ہیں، جس سے مسئلہ مزید پیچیدہ ہو گیا ہے

55 / 100 SEO Score

One thought on “سندھ اسمبلی کے سامنے کھلا مین ہول اور کچرے سے بھرا برساتی نالا شہریوں کے لیے خطرہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!