میری ٹائم سیکیورٹی مشق “سی گارڈ-26” کا کراچی میں اختتام، ڈی بریف سیشن کا انعقاد

کراچی — میری ٹائم سیکیورٹی مشق سی گارڈ-26 کا کراچی میں ڈی بریف سیشن کے ساتھ باقاعدہ اختتام ہو گیا۔ تقریب میں چیف آف اسٹاف وائس ایڈمرل راجہ رب نواز نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

26 نومبر احتجاج کیس: انسدادِ دہشتگردی عدالت راولپنڈی کی علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری

ڈی بریف سیشن کے دوران شریک اداروں کے نمائندگان کو مشق کے مختلف منظرناموں کا تفصیلی تجزیاتی جائزہ پیش کیا گیا، جس میں بحری شعبے میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے مابین معلومات کے تبادلے، رابطہ کاری اور ردِعمل کے نظام کی جانچ کی گئی۔

مہمانِ خصوصی وائس ایڈمرل راجہ رب نواز نے مشق کے پیشہ ورانہ انعقاد کو سراہتے ہوئے بحری شعبے کے تمام اسٹیک ہولڈرز کی کوششوں کو ہم آہنگ بنانے میں جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینیشن سینٹر (JMIC) کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مسلسل روابط اور باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا اور ملکی بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پاک بحریہ کے عزم کا اعادہ کیا۔

سی گارڈ سیریز کی تیسری مشق میں پاکستان کے بحری شعبے سے وابستہ متعدد اداروں نے شرکت کی، جن میں سرکاری ریگولیٹری اتھارٹیز، قانون نافذ کرنے والے ادارے، سمندری شعبے سے منسلک نجی تنظیمیں اور تعلیمی اداروں کے نمائندگان شامل تھے۔ مشق کا مقصد سمندر میں درپیش کثیرالجہتی چیلنجز کا مشترکہ طور پر حل تلاش کرنا تھا۔

مشق کے دوران بندرگاہوں کی سیکیورٹی، بحری جہازوں اور انفراسٹرکچر کا تحفظ، انسدادِ منشیات کارروائیاں اور سمندر میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز سے متعلق سرگرمیاں شامل رہیں۔

WhatsApp Image 2026 02 10 at 2.57.08 PM 1

62 / 100 SEO Score

One thought on “میری ٹائم سیکیورٹی مشق “سی گارڈ-26” کا کراچی میں اختتام، ڈی بریف سیشن کا انعقاد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!