26 نومبر احتجاج کیس: انسدادِ دہشتگردی عدالت راولپنڈی کی علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری

راولپنڈی — انسدادِ دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے میں غیرحاضری کے باعث علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔

جنوبی کوریا میں فوجی ہیلی کاپٹر حادثہ، تربیتی پرواز کے دوران دو اہلکار ہلاک

سماعت کے دوران علیمہ خان اور ان کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے غیرحاضری کو غیرجواز اور غیرقابلِ استثنیٰ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملزمہ کی عدم پیشی کا نہ کوئی قانونی جواز ہے اور نہ ہی استثنیٰ کی کوئی درخواست دائر کی گئی ہے، جس پر عدالت نے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا۔

عدالت میں اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ اپنی ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے۔ دورانِ سماعت پراسیکیوٹر کی جانب سے این سی سی آئی (NCCIA) کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سلمان نیاز کو گواہان کی فہرست میں شامل کرنے کی درخواست دائر کی گئی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت ایک روز کے لیے مؤخر کر دی۔

55 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!