وزیراعلیٰ سندھ کا حیدرآباد میں شہید بینظیر بھٹو فلائی اوور جولائی تک مکمل کرنے کا حکم

کراچی: سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت حیدرآباد کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اہم اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا، جس میں شہید بینظیر بھٹو فلائی اوور منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

چیف سیکریٹری سندھ کا اہم اجلاس، جاب پورٹل، ای۔دفتر اور غیر حاضر ملازمین کے خلاف کارروائی کا جائزہ

اجلاس میں سید ناصر حسین شاہ، جام خان شورو، علی حسن زرداری، آصف حیدر شاہ، نجم شاہ، آغا واصف اور وسیم شمشاد سمیت دیگر حکام شریک ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے حیدرآباد میں شہید بینظیر بھٹو فلائی اوور منصوبے پر فوری کام شروع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے منصوبہ جولائی کے پہلے ہفتے تک مکمل کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے جولائی میں فلائی اوور کے افتتاح کا بھی فیصلہ کیا۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے کیلئے زمین کا قبضہ 2018 میں دے دیا گیا تھا، تاہم قانونی چارہ جوئی اور دیگر مسائل کے باعث تعمیراتی کام تعطل کا شکار رہا۔

حکام کے مطابق حیدرآباد بائی پاس سے اکرم واہ تک منصوبہ وفاقی اسکیم کا حصہ تھا جبکہ صوبائی حکومت پہلے ہی کافی سول ورکس مکمل کرچکی ہے۔ اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ 24 پل گرڈرز کی کاسٹنگ مکمل ہوچکی ہے لیکن منصوبے کا ڈھانچہ تاحال نامکمل ہے۔

سید مراد علی شاہ نے تمام تکنیکی اور مالی رکاوٹیں فوری دور کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ فلائی اوور منصوبے میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی کیونکہ یہ منصوبہ شہری ٹریفک کے دباؤ میں کمی کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ محکموں کو فوری کوآرڈینیشن اور ترقیاتی کام تیز کرنے کی ہدایت کی، جبکہ صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز علی حسن زرداری نے وزیراعلیٰ کو یقین دہانی کرائی کہ منصوبے کی نگرانی خود کریں گے اور جولائی تک تکمیل یقینی بنائی جائے گی۔

2 thoughts on “وزیراعلیٰ سندھ کا حیدرآباد میں شہید بینظیر بھٹو فلائی اوور جولائی تک مکمل کرنے کا حکم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!