ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام معرکۂ حق کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد

کراچی: سندھ ایمرجنسی ریسکیو سروس 1122 کی جانب سے گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن میں معرکۂ حق کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا حیدرآباد میں شہید بینظیر بھٹو فلائی اوور جولائی تک مکمل کرنے کا حکم

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق تقریب میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر، اسٹیشن انچارج اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ معرکۂ حق ہمیں سچ اور حق کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہونے کا درس دیتا ہے، جبکہ یہ قوم کے حوصلے، اتحاد اور قربانیوں کی روشن مثال بھی ہے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ مشکل وقت میں ایک قوم بن کر کھڑا ہونا ہی ہماری اصل طاقت ہے۔

تقریب کے دوران کالج کے طلبہ کے ہمراہ آگاہی ریلی بھی نکالی گئی، جس کا مقصد عوام میں شعور اجاگر کرنا تھا۔

ریلی میں شریک طلبہ نے وطن سے محبت، قومی اتحاد اور خدمتِ انسانیت کے عزم کا اظہار کیا۔

تقریب میں ظہور احمد بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!