کراچی: شاہراہِ بھٹو کے اطراف غیر قانونی تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے بڑا آپریشن شروع کردیا گیا۔
سرسید پولیس کی کارروائی، 436 کلو سے زائد نان کسٹم چھالیہ برآمد، ملزم گرفتار
آپریشن اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل سمی لوہار کی نگرانی میں جاری ہے، جبکہ بادل گوٹھ کے قریب تجاوزات کے خاتمے کیلئے متعلقہ ادارے متحرک ہیں۔
پولیس کے مطابق تھانہ شرافی گوٹھ کی حدود میں بھاری نفری کے ساتھ کارروائی کی جارہی ہے، جبکہ ایس ایچ او شرافی گوٹھ موقع پر موجود رہ کر آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔
ملیر پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ کارروائی کے دوران کئی غیر قانونی قائم ڈھانچے مسمار کردیئے گئے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کیلئے کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور سرکاری اراضی پر قبضے کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔


