قابض اسرائیلی انتظامیہ نے مسجد اقصیٰ کے امام کو ایک ہفتے کے لیے مسجد کے احاطے میں داخلے سے روک دیا۔
باجوڑ حملہ: افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب، سخت ڈی مارش
فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے شیخ محمد العباسی کو بغیر کوئی وجہ بتائے مسجد اقصیٰ کے احاطے سے حراست میں لیا اور بعد ازاں انہیں ایک ہفتے کے لیے بے دخل کرنے کا حکم جاری کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیل پہلے ہی مسجد اقصیٰ میں نمازِ تراویح کی ادائیگی کے لیے فلسطینی امام پر پابندی عائد کر چکا ہے۔ یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی حکام کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے خلاف سخت اقدامات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور نمازیوں کے داخلے پر مختلف پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی پولیس کے نئے سربراہ نے رمضان المبارک کے دوران یہودی آبادکاروں کے مسجد اقصیٰ میں داخلے کے اوقات کار بڑھا کر پانچ گھنٹے کر دیے ہیں، جس پر فلسطینی حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔
فلسطینی قیادت اور مذہبی حلقوں نے اس اقدام کو مذہبی آزادی پر قدغن قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
