ایران سے فوری انخلا کی ہدایت، پولینڈ کے وزیر اعظم ڈونلڈ ٹسک کا ہنگامی انتباہ

ڈونلڈ ٹسک نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ممکنہ جنگ کے خدشات کے پیش نظر اپنے شہریوں کو فوری طور پر ایران چھوڑنے کی ہدایت جاری کر دی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ حالات تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں اور ممکن ہے کہ چند گھنٹوں بعد انخلا کا موقع بھی میسر نہ رہے۔
قابض اسرائیلی حکام کا امام مسجد اقصیٰ پر داخلہ بند، ایک ہفتے کیلئے بے دخلی کا حکم

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق پولینڈ کے وزیر اعظم نے اپنے بیان میں شہریوں پر زور دیا کہ وہ بلا تاخیر ایران سے نکل جائیں اور کسی بھی صورت اس ملک کا سفر نہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر فوری فیصلے ناگزیر ہو چکے ہیں۔

یہ انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں ممکنہ عسکری تصادم کی قیاس آرائیاں زور پکڑ رہی ہیں۔ امریکی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ United States ایران کے خلاف فوجی کارروائی پر غور کر رہا ہے، تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی حتمی اعلان سامنے نہیں آیا۔

رپورٹس کے مطابق امریکی حکام عسکری اور سفارتی پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ فوجی اہلکار ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ ہیں۔ دوسری جانب اسرائیل میں بھی ممکنہ کشیدگی کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خطے میں تیزی سے بدلتی صورتحال کے باعث عالمی برادری کی نظریں آئندہ پیش رفت پر مرکوز ہیں۔

66 / 100 SEO Score

2 thoughts on “ایران سے فوری انخلا کی ہدایت، پولینڈ کے وزیر اعظم ڈونلڈ ٹسک کا ہنگامی انتباہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!