سپر ایٹ یا ریٹرن ٹکٹ؟ پاکستان کا نمیبیا کے خلاف آج فیصلہ کن معرکہ، بارش بھی خطرہ بن گئی

کولمبو: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان آج اپنے اہم میچ میں نمیبیا کے مدمقابل ہوگا، جہاں گرین شرٹس کے لیے یہ مقابلہ ’ڈو آر ڈائی‘ کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔ اگلے مرحلے یعنی سپر ایٹ میں رسائی کے لیے قومی ٹیم کو ہر صورت فتح درکار ہے، بصورت دیگر ٹورنامنٹ سے واپسی کا خطرہ موجود ہے۔

آئی ٹی برآمدات میں جنوری میں 14.5 فیصد ماہانہ کمی، مگر 7 ماہ میں 19 فیصد اضافہ ریکارڈ

کولمبو میں کھیلا جانے والا یہ میچ دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔ ٹیم مینجمنٹ نے ممکنہ پلیئنگ الیون پر مشاورت مکمل کرلی ہے۔ کپتان سلمان آغا اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے سینئر کھلاڑیوں بابر اعظم، شاہین آفریدی اور شاداب خان پر اعتماد برقرار رکھا ہے۔

ذرائع کے مطابق اہم میچ کے لیے اسکواڈ میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔ صاحبزادہ فرحان اور ابرار احمد کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ فخر زمان اور نسیم شاہ کی واپسی متوقع ہے۔ اس کے علاوہ نوجوان بیٹر خواجہ نافع کو بھی موقع دینے پر غور کیا گیا ہے۔

تاہم اس اہم مقابلے پر موسم کے بادل بھی منڈلا رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق کولمبو میں بارش کا واضح امکان ہے، جس سے میچ متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ اگر بارش کے باعث میچ متاثر ہوا تو پاکستان کی سپر ایٹ میں رسائی کی امیدیں پیچیدہ صورتحال اختیار کر سکتی ہیں۔

قومی ٹیم کے لیے یہ مقابلہ نہ صرف اعصاب کا امتحان ہوگا بلکہ ٹورنامنٹ میں بقا کی جنگ بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

54 / 100 SEO Score

One thought on “سپر ایٹ یا ریٹرن ٹکٹ؟ پاکستان کا نمیبیا کے خلاف آج فیصلہ کن معرکہ، بارش بھی خطرہ بن گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!