کمشنر کی ہدایت پر گراں فروشی کی روک تھام کے لیے تین مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل

کراچی (19 فروری 2026) کمشنر کراچی، سید حسن نقوی نے گراں فروشی کی روک تھام اور سرکاری نرخوں کے نفاذ کے لیے مامور مجسٹریٹس کی معاونت کے لیے تین مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل میں پولیس کی کامیاب کارروائیاں، متعدد ملزمان گرفتار

جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق کراچی کے تمام اضلاع کو تین ریجن میں تقسیم کیا گیا ہے:

  • غربی ریجن: ایڈیشنل کمشنر ون غلام مہدی شاہ کی سربراہی میں، غربی اور وسطی اضلاع شامل۔

  • سائوتھ ریجن: ایڈیشنل کمشنر 2 اسداللہ کھوسو کی سربراہی میں، کورنگی اور کیماڑی اضلاع شامل۔

  • شرقی ریجن: اسسٹنٹ کمشنر ریونیو سجاد ابڑو کی سربراہی میں، شرقی اور ملیر اضلاع شامل۔

کمشنر کراچی نے مانیٹرنگ ٹیموں کو ہدایت دی کہ وہ شہریوں کی شکایتی مراکز، ماڈل بازاروں اور دیگر خریداری کے مقامات کا دورہ کریں تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی انتظامیہ کی کوششوں کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “کمشنر کی ہدایت پر گراں فروشی کی روک تھام کے لیے تین مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!