کولمبو — ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 12 ویں میچ میں پاکستان نے امریکا کو 32 رنز سے شکست دے دی۔ گروپ اے کے میچ میں امریکا کی ٹیم مقررہ ہدف 191 رنز کے مقابلے میں صرف 158 رنز بنا سکی، جس کے بعد پاکستان کو فتح حاصل ہوئی۔
آرٹس کونسل کراچی میں “بیادِ غالب” تقریب، اردو کے عظیم شاعر مرزا غالب کو خراجِ عقیدت
امریکا کی جانب سے شبھم رنجانے نے 51 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، جبکہ شایان جہانگیر 49 اور مِلند کمار 29 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ آندرے ہاؤس 13، ہرمیت سنگھ 6، کپتان مونانک پٹیل 3 اور محمد محسن اور سنجے کرشنامورتی صفر رنز پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے عثمان طارق نے 3، شاداب خان نے 2، جبکہ محمد نواز، ابرار احمد اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان نے امریکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے تھے، جس کی بنیاد پر امریکا کو 191 رنز کا ہدف ملا۔