بھارت کے خلاف مکمل تیاری ہے، عثمان طارق ہمارا ’ٹرمپ کارڈ‘ ہیں: سلمان علی آغا

کولمبو: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان Salman Ali Agha نے کہا ہے کہ ٹیم مکمل طور پر تیار ہے اور کوشش ہوگی کہ آئندہ میچز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جائے۔

24 کروڑ افراد کو سرکاری نوکریاں دینا ممکن نہیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اسپنر Usman Tariq کو ٹیم کا “ٹرمپ کارڈ” قرار دیا۔ سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ عثمان کے بولنگ ایکشن پر پہلے بھی بات ہو چکی ہے اور وہ دو مرتبہ کلیئر ہو چکے ہیں، اس لیے ان پر تنقید غیر ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ Babar Azam رنز اسکور کر رہے ہیں اور ٹیم کے لیے یہ پریشانی کی بات نہیں، امید ہے کہ وہ آئندہ میچ میں بھی بڑی اننگز کھیلیں گے۔

کپتان کا کہنا تھا کہ حالات جیسے بھی ہوں، ٹیم ہر صورتحال کے لیے تیار ہے۔ بھارت کے خلاف میچ میں اسپنرز کا کردار اہم ہوگا تاہم فاسٹ بولرز بھی دستیاب ہیں اور ان کا بھرپور استعمال کیا جا سکتا ہے۔ بارش یا کم اوورز کی صورت میں بھی ٹیم کے پاس متبادل حکمت عملی موجود ہے۔

سلمان علی آغا نے مزید کہا کہ اسکواڈ کے تمام 15 کھلاڑی ان کے لیے اہم ہیں اور کوئی بھی میچ کھیل سکتا ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ بھارت کے خلاف ورلڈ کپ میں پاکستان کا ریکارڈ زیادہ بہتر نہیں رہا، تاہم ٹیم نے ماضی سے سیکھا ہے اور مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

63 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!