


کراچی (19 فروری 2026) ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل، ڈاکٹر محمد عمران خان نے رمضان المبارک کے دوران شاہراہِ پاکستان جوہر آباد کے علاقے میں ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران اور جوانوں کے ہمراہ افطار کیا۔
سانحہ گل پلازہ تحقیقاتی کمیشن نے ڈی جی ایس بی سی اے کو سوالنامہ جاری کر دیا
اس موقع پر ایس ایس پی نے تھانہ جوہر آباد کی حدود میں روڈ اور سیکیورٹی چیکنگ ڈیوٹی انجام دینے والے اہلکاروں سے ملاقات کی، ان کے مسائل، ڈیوٹی کے اوقات اور رمضان میں درپیش چیلنجز پر گفتگو کی۔ انہوں نے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ ذمہ داری، جذبۂ خدمت اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو سراہا اور رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں فرائض کی انجام دہی کو قابلِ تحسین قرار دیا۔
اس موقع پر ایس ڈی پی او عزیزآباد، ایس ایچ او تھانہ جوہر آباد اور ایس ایچ او تھانہ یوسف پلازہ بھی موجود تھے۔
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے ہدایت دی کہ رمضان المبارک کے دوران سیکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جائے، اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے گشت میں اضافہ کیا جائے اور شہریوں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے۔
