کراچی (19 فروری 2026) ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل، ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور گٹکا/ماوا سپلائرز کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پولیس نے مختلف تھانہ جات میں کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات، اسلحہ اور مسروقہ پراپرٹی برآمد کی ہے۔
سانحہ گل پلازہ تحقیقاتی کمیشن نے ڈی جی ایس بی سی اے کو سوالنامہ جاری کر دیا
تھانہ پاپوش نگر
ملزم احمد علی ولد نور محمد کو گرفتار کر کے 14 گرام آئس برآمد کی گئی۔ مقدمہ نمبر 65/2026 کے تحت قانونی کارروائی جاری ہے۔
تھانہ حیدری مارکیٹ
دو مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر تین ملزمان گرفتار:
-
صدیق ولد محمد موسیٰ کے قبضے سے 40 پڑیاں گٹکا/ماوا اور نقدی 170 روپے برآمد۔ مقدمہ نمبر 78/2026 درج۔
-
ہمت خان ولد بہادر خان اور عامر نیازی ولد عنایت اللہ خان کے قبضے سے 590 گرام چرس، موبائل فون اور نقدی برآمد۔ مقدمہ نمبر 79/2026 درج۔
تھانہ تیموریہ
عارف ولد عبدالغفور گرفتار، قبضے سے 25 گرام آئس برآمد۔ ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ موجود، مقدمہ نمبر 101/2026 درج۔
تھانہ بلال کالونی
ملزم خالد ولد اللہ ڈتو گرفتار، قبضے سے موبائل فون اور مسروقہ موٹر سائیکل نمبر KDY-1317 برآمد۔ مقدمہ نمبر 85/2026 درج۔
تھانہ سپر مارکیٹ
دو اسٹریٹ کرمنلز عمران ولد ریاست علی اور فہد ولد منصور احمد گرفتار۔
-
عمران کے قبضے سے پستول اور دو زندہ راؤنڈز برآمد۔
-
فہد کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل نمبر KQQ-0686 برآمد۔ مقدمہ نمبر 112/2026 درج۔
تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا
ملزم غلام حیدر ولد محمد ہاشم گرفتار، قبضے سے پرس، نقدی 220 روپے اور موبائل فون برآمد۔ فون سابقہ چوری کا تھا۔ مقدمہ نمبر 86/2026 درج۔
تھانہ گلبہار
دانش ولد سلیمان گرفتار، قبضے سے پستول اور دو زندہ راؤنڈز برآمد۔ سنگین جرائم میں ملوث، مقدمہ نمبر 51/2026 درج، سابقہ کریمنل ریکارڈ موجود۔
تھانہ خواجہ اجمیر نگری
ملزم محمد امان خان ولد محمد سلیمان خان گرفتار، قبضے سے 25 گرام آئس اور نقدی رقم برآمد۔ مقدمہ نمبر 140/2026 درج، تفتیش جاری۔
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے کہا کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے اور مزید تفتیش عمل میں لائی جا رہی ہے تاکہ شہر میں امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔
