ایچ بی ایل پی ایس ایل آکشن: سیالکوٹ اسٹالینز نے بڑے ناموں کے ساتھ مضبوط اسکواڈ تشکیل دے دیا

لاہور (اسپورٹس ڈیسک) — ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) آکشن میں سیالکوٹ اسٹالینز نے شاندار حکمتِ عملی کے تحت مضبوط اسکواڈ تشکیل دیتے ہوئے کئی بڑے ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کو اپنی ٹیم میں شامل کر لیا، جبکہ متعدد اہم کھلاڑیوں کو ریٹین بھی کیا گیا۔

موجودہ حکومت کے دوران تیل و گیس کے 40 ذخائر دریافت، 18 فعال ہو چکے ہیں، علی پرویز ملک

آکشن کی سب سے نمایاں ڈیل کے طور پر سیالکوٹ اسٹالینز نے آسٹریلوی اسٹار بلے باز اسٹیو اسمتھ کو 14 کروڑ روپے میں ڈائریکٹ سائن کیا، جو ایونٹ کی بڑی خریداری قرار دی جا رہی ہے۔

ریٹین کیے گئے کھلاڑیوں میں محمد نواز کو 6 کروڑ 16 لاکھ روپے، سلمان مرزا کو 3 کروڑ 94 لاکھ روپے، احمد دانیال کو 2 کروڑ 24 لاکھ روپے جبکہ سعد مسعود کو 84 لاکھ روپے میں برقرار رکھا گیا۔

آکشن کے دوران صاحبزادہ فرحان کو 6 کروڑ 16 لاکھ روپے میں خریدا گیا۔ غیر ملکی کھلاڑیوں میں ایشٹن ٹرنر 4 کروڑ 20 لاکھ روپے، پیٹر سڈل 2 کروڑ 50 لاکھ روپے اور تبریز شمسی 2 کروڑ 20 لاکھ روپے میں سیالکوٹ اسٹالینز کا حصہ بنے۔

مزید برآں ٹیم نے جہانزیب سلطان، لشلن شا اور ڈیانو پاٹگیٹر کو 60، 60 لاکھ روپے میں سائن کر کے اسکواڈ کو مزید مضبوط بنا لیا۔

انتظامیہ کے مطابق یہ اسکواڈ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے آئندہ سیزن میں سیالکوٹ اسٹالینز کو مضبوط ترین ٹیموں میں شامل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “ایچ بی ایل پی ایس ایل آکشن: سیالکوٹ اسٹالینز نے بڑے ناموں کے ساتھ مضبوط اسکواڈ تشکیل دے دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!