ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026: پاک بھارت ٹاکرا بارش کے خطرے سے دوچار

Pakistan cricket team اور India cricket team کے درمیان گروپ اے کا اہم میچ اتوار کو کولمبو میں شیڈول ہے، لیکن غیر متوقع موسم کی وجہ سے میچ متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم عمران خان کی بیٹوں سے ٹیلی فون پر بات

سری لنکن محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ Bay of Bengal میں کم دباؤ کا نظام بن رہا ہے، جس کے باعث میچ کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان 50 سے 70 فیصد بتایا گیا ہے۔ میچ مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہونا ہے، تاہم شدید بارش کی صورت میں ٹاس میں تاخیر یا اوورز کم ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے آغاز میں کولمبو میں موسم گرم اور حبس زدہ رہے گا، درجہ حرارت تقریباً 30 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ شام 8 بجے کے بعد موسم میں معمولی بہتری کے آثار ہیں، لیکن رات بھر وقفے وقفے سے بارش کا امکان برقرار رہے گا۔

اگر میچ بارش کی نذر ہو جاتا ہے تو دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دیا جائے گا۔ شائقین امید کر رہے ہیں کہ یہ ہائی وولٹیج مقابلہ بارش سے متاثر نہ ہو۔

53 / 100 SEO Score

One thought on “ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026: پاک بھارت ٹاکرا بارش کے خطرے سے دوچار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!