مراد علی شاہ کا حافظ نعیم الرحمان پر سخت ردعمل، 14 فروری کو شارع فیصل بلاک کرنے پر کارروائی کی وارننگ

کراچی — وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کے متوقع احتجاج اور دھرنے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر 14 فروری کو شارع فیصل پر ٹریفک روکی گئی تو سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

پیٹر منڈل سن کا لیبر پارٹی سے استعفیٰ، جیفری ایپسٹائن سے مبینہ تعلقات کے انکشافات کے بعد سیاسی ہلچل

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ “سنا ہے حافظ نعیم الرحمان 14 فروری کو دھرنا دینے جا رہے ہیں، میں ان سے کہوں گا کہ ملک میں الیکشن ہوتے ہیں، وہ الیکشن میں حصہ لیں۔ جسے وہ قابض ٹولہ کہہ رہے ہیں، انہیں عوام نے منتخب کیا ہے۔”

مراد علی شاہ نے تنقیدی انداز میں کہا کہ “حافظ نعیم سیٹ بھی نہیں چھوڑتے، سیٹ چھوڑیں تاکہ کوئی اور آ جائے”، اور اس بات پر زور دیا کہ احتجاج کے نام پر شہری زندگی کو مفلوج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے سانحہ گل پلازا سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی جوڈیشل انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے، جبکہ 26 شہداء کے لواحقین کو ایک کروڑ روپے فی خاندان کے چیکس بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور سانحہ کے ذمہ داروں کا تعین کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

64 / 100 SEO Score

One thought on “مراد علی شاہ کا حافظ نعیم الرحمان پر سخت ردعمل، 14 فروری کو شارع فیصل بلاک کرنے پر کارروائی کی وارننگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!