کراچی: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کی خصوصی ہدایات پر ضلع سینٹرل بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف مکمل کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اسی سلسلے میں تھانہ ناظم آباد پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشوں کے خلاف سخت ایکشن لیا۔
تفصیلات کے مطابق 02 فروری 2026 کو ناظم آباد نمبر 03، نیٹل کالونی ندی کنارے منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی آپریشن کیا گیا، جس کے دوران مطلوب ملزم اجمل عرف اجے کے دو کارندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت سراج ولد سعید منیر اور فاروق ولد معراج کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم سراج کے قبضے سے 25 گرام آئس جبکہ ملزم فاروق کے قبضے سے 22 گرام آئس برآمد کی گئی۔
ایس ایس پی ڈاکٹر محمد عمران خان کے مطابق دونوں گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور ان کے خلاف مختلف تھانہ جات میں منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ کے مقدمات پہلے سے درج ہیں۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 75/2026 زیر دفعہ 9/2 (2) نارکوٹکس ایکٹ کے تحت درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

