پیٹر منڈل سن کا لیبر پارٹی سے استعفیٰ، جیفری ایپسٹائن سے مبینہ تعلقات کے انکشافات کے بعد سیاسی ہلچل

لندن — سابق برطانوی وزیر پیٹر منڈل سن نے امریکی سرمایہ دار جیفری ایپسٹائن سے مبینہ تعلقات کے تازہ انکشافات سامنے آنے کے بعد وزیراعظم کیئر اسٹارمر کی لیبر پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق استعفے کی بنیادی وجہ ایپسٹائن کے ساتھ تعلقات سے متعلق نئی معلومات اور ان پر اٹھنے والا عوامی و سیاسی دباؤ ہے۔

لاس اینجلس میں گریمی ایوارڈز کی شاندار تقریب، بیڈ بنی کا ’’البم آف دی ایئر‘‘، بلی ایلش کا گانا بہترین گیت قرار

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال ایپسٹائن سے تعلقات کے ابتدائی انکشافات سامنے آنے کے بعد منڈل سن کو واشنگٹن میں برطانیہ کا سفیر مقرر کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا تھا، جس کے بعد وہ اس عہدے سے بھی ہٹا دیے گئے تھے۔

منڈل سن نے پارٹی قیادت کو لکھے گئے خط میں کہا کہ وہ ایپسٹائن کے گرد پیدا ہونے والی “غیر متوقع ہلچل” کے باعث لیبر پارٹی کو مزید شرمندگی میں مبتلا نہیں کرنا چاہتے، اسی لیے پارٹی رکنیت سے مستعفی ہو رہے ہیں۔

انہوں نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا جن میں ایپسٹائن کی جانب سے مالی ادائیگیوں کا دعویٰ کیا گیا ہے، جو امریکی محکمہ انصاف کی فائلز کی بنیاد پر برطانوی میڈیا میں سامنے آئے۔ منڈل سن کا کہنا تھا کہ وہ ان الزامات کی خود تحقیقات کریں گے۔

پیٹر منڈل سن 1990 کی دہائی میں ٹونی بلیئر کے دور میں لیبر پارٹی کی انتخابی کامیابی کے اہم معماروں میں شمار ہوتے ہیں۔ تاہم ان کا سیاسی کیریئر پہلے بھی تنازعات کا شکار رہا ہے، جن میں 1998 میں قرضہ تنازعہ اور 2001 کا پاسپورٹ اسکینڈل شامل ہیں، اگرچہ بعد ازاں ان پر کوئی غیر قانونی کارروائی ثابت نہیں ہو سکی۔

منڈل سن یورپی یونین کے سابق تجارتی کمشنر بھی رہ چکے ہیں اور اس وقت برطانوی پارلیمنٹ کے اعلیٰ ایوان (ہاؤس آف لارڈز) کے رکن کی حیثیت سے رخصت پر ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ برطانیہ کے سابق شہزادے پرنس اینڈریو کو بھی ایپسٹائن سے متعلق نئے انکشافات کے بعد امریکی کانگریس کے سامنے پیش ہونا چاہیے۔

54 / 100 SEO Score

One thought on “پیٹر منڈل سن کا لیبر پارٹی سے استعفیٰ، جیفری ایپسٹائن سے مبینہ تعلقات کے انکشافات کے بعد سیاسی ہلچل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!