لاس اینجلس میں گریمی ایوارڈز کی شاندار تقریب، بیڈ بنی کا ’’البم آف دی ایئر‘‘، بلی ایلش کا گانا بہترین گیت قرار

لاس اینجلس — میوزک کی دنیا کے سب سے بڑے اعزازات گریمی ایوارڈز کی شاندار تقریب لاس اینجلس میں منعقد ہوئی، جس میں دنیا بھر سے موسیقی کے عالمی ستاروں نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔ رنگا رنگ تقریب میں شاندار پرفارمنسز، دلکش اسٹیج سجاوٹ اور فنکاروں کی موجودگی نے ایوارڈ شو کو یادگار بنا دیا۔

بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے پاکستانی فیصلے پر آئی سی سی کا ردعمل، عالمی کرکٹ نظام متاثر ہونے کا خدشہ

تقریب میں موسیقی کا سب سے بڑا اعزاز ’’البم آف دی ایئر‘‘ پورٹو ریکو سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ موسیقار بیڈ بنی (Bad Bunny) کے نام رہا، جنہوں نے اس اعزاز کو اپنے منفرد اندازِ موسیقی اور عالمی مقبولیت کے ذریعے حاصل کیا۔

اسی طرح معروف امریکی گلوکارہ بلی ایلش (Billie Eilish) کا گانا ’’وائلڈ فلاور‘‘ بہترین گانے (Best Song of the Year) کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب رہا، جس پر انہیں شائقین اور ناقدین کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔

ایوارڈ شو کے دوران اسٹیج پر عالمی سطح کے فنکاروں کی شاندار پرفارمنسز پیش کی گئیں، جنہوں نے حاضرین کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔ موسیقی، روشنیوں اور جذباتی لمحات سے بھرپور یہ تقریب نہ صرف فنکاروں بلکہ مداحوں کے لیے بھی ایک یادگار لمحہ بن گئی۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “لاس اینجلس میں گریمی ایوارڈز کی شاندار تقریب، بیڈ بنی کا ’’البم آف دی ایئر‘‘، بلی ایلش کا گانا بہترین گیت قرار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!