عرسِ قلندر لعل شہباز سے قبل سیہون میں منشیات کے خلاف بڑی کارروائی، 10 منشیات فروش گرفتار، کروڑوں کی منشیات برآمد

قلندر لعل شہباز کے عرس سے قبل سیہون پولیس نے منشیات کے خلاف بڑی اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔ یہ کارروائی ایس ایس پی جامشورو محمد ظفر صدیق چھانگا کی سربراہی میں ڈرون کیمروں کی مدد سے کی گئی، جس میں منشیات کے ایک منظم نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا گیا۔
سندھ حکومت کی سرینڈر پالیسی کے ثمرات، کشمور میں 26 خطرناک ڈاکوؤں کا خود کو قانون کے حوالے کرنا

پولیس کے مطابق سیہون کے علاقے بندر محلہ میں 5 گھنٹے طویل کارروائی کے دوران ایک خاتون سمیت 10 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی چرس، آئس، افیون اور دیگر منشیات برآمد کی گئی، جن کی مجموعی مالیت کروڑوں روپے بتائی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق یہ منشیات قلندر لعل شہباز کے عرس کے دوران فروخت کی جانی تھی، جبکہ ملزمان بلوچستان سے منشیات خرید کر سیہون میں اسٹاک کر کے رکھتے تھے۔

گرفتار منشیات فروشوں میں روبینا ماچھی (خاتون)، مولابخش ماچھی، نبی بخش ماچھی، آصف سولنگی، جمعو سولنگی، الہٰی بخش سولنگی، انور سولنگی، علی حسن سولنگی، سائیں بخش سولنگی اور مظہر ماچھی شامل ہیں۔

پولیس نے گرفتار تمام 10 ملزمان کے خلاف تھانہ سیہون شریف پر انسدادِ منشیات کے تحت مقدمات درج کر لیے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان ڈرون کیمروں کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار کیے گئے اور یہ تمام افراد منشیات کے بڑے ڈیلرز تھے۔

ایس ایس پی جامشورو محمد ظفر صدیق چھانگا نے کہا ہے کہ منشیات کا ہر صورت میں خاتمہ کیا جائے گا اور عوامی مقامات، مذہبی تقریبات اور عرس کے دوران منشیات فروشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

55 / 100 SEO Score

One thought on “عرسِ قلندر لعل شہباز سے قبل سیہون میں منشیات کے خلاف بڑی کارروائی، 10 منشیات فروش گرفتار، کروڑوں کی منشیات برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!