سندھ حکومت کی سرینڈر پالیسی کے ثمرات، کشمور میں 26 خطرناک ڈاکوؤں کا خود کو قانون کے حوالے کرنا

حکومتِ سندھ کی سرینڈر پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ ضلع کشمور میں پولیس، رینجرز سندھ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں 26 انتہائی مطلوب اور خطرناک ڈاکوؤں نے خود کو قانون کے حوالے کر دیا۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کے مطابق اس سے قبل سکھر میں بھی 12 ڈاکو سرنڈر کر چکے ہیں، جو ریاستی رِٹ کے مضبوط ہونے کا واضح ثبوت ہے۔
کورنگی میں گھر کے اندر سلنڈر دھماکا، 3 افراد زخمی — علاقے میں خوف و ہراس

وزیر داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ کچے کے علاقوں میں ریاستی رِٹ مضبوط ہو چکی ہے، جرائم پیشہ عناصر شدید دباؤ اور خوف کا شکار ہیں، اور امن و امان کے مکمل قیام اور جرائم کے خاتمے تک میگا آپریشن پوری قوت سے جاری رہے گا۔ انہوں نے ڈاکوؤں کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ میگا آپریشن کی زد میں آنے کے بجائے سرنڈر کر دیں اور ہتھیار پھینک دیں، کیونکہ وقت کے ساتھ ساتھ یہ آپریشن مزید تیز اور مؤثر ہوتا جائے گا۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ سندھ حکومت نے امن کا راستہ دکھا دیا ہے، جو عمل کرے گا اسے خوش آمدید کہا جائے گا، اور بعد میں پچھتانے سے بہتر ہے کہ ابھی سرینڈر پالیسی سے فائدہ اٹھایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرائی جنکشن بارڈر اور کچہ ایریا میگا آپریشن کے خصوصی اہداف ہیں، اور ڈاکوؤں، ان کی کمین گاہوں اور سہولت کاروں کا مکمل خاتمہ ناگزیر ہے۔

وزیر داخلہ سندھ نے پولیس کی شاندار اور بے مثال کارکردگی پر ڈی آئی جی، ایس ایس پی کشمور اور ان کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے شاباش دی، جبکہ رینجرز سندھ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کو بھی لائقِ ستائش قرار دیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کشمور میں خود کو قانون کے حوالے کرنے والے ڈاکوؤں میں یہ افراد شامل ہیں:
عبدالرحیم عرف اڈرو شر، تاج محمد ولد قیصر شر، عبدالمجید ولد علی حسن شر، اللہ دین ولد باگو شر، جمال دین ولد باجھی شر، محمد نواز عرف شادو ولد لالن شر، آصف بھیو ولد شاہنواز بھیو، غوث بخش ولد نور حسن بھیو، یعقوب ولد محمد بخش، وسیم ولد عرض محمد بھیو، یار محمد ولد علی محمد بھیو، ارشاد ولد علی محمد بھیو، عاشق عرف معشوق ولد شاہنواز بھیو، امتیاز علی ولد دوست علی بھیو، محمد علی ولد شاہ میر بھیو، ظفر علی ولد اللہ ڈنو بھیو، منظور ولد پیارو بھیو، عبدالسلام ولد صوبدار بھیو، محمد قاسم ولد شفیع محمد شر، ثناءاللہ ولد شفیع محمد شر، عبدالعزیز ولد بدیھل شر، صادق ولد رحمان شر، اللہ بخش ولد غلام نبی شر، عبد الرحیم عرف اڈرو ولد تاج محمد شر، ذوالفقار عرف بھٹو ولد بشیر احمد سبزوئی۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “سندھ حکومت کی سرینڈر پالیسی کے ثمرات، کشمور میں 26 خطرناک ڈاکوؤں کا خود کو قانون کے حوالے کرنا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!