بلوچستان میں دہشت گرد حملے ناکام، سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں — 3 خودکش بمباروں سمیت 92 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ، گوادر، پنجگور سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے بڑے منصوبے ناکام بنا دیے گئے، جبکہ سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیوں میں 3 خودکش بمباروں سمیت 92 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا جامعہ دارالعلوم کراچی کا دورہ، علماء کرام کی جانب سے پاک فوج کے لیے یکجہتی کا اظہار

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتنہ الہندوستان کے اسپانسرڈ دہشت گردوں نے بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کی اور 31 جنوری کو کوئٹہ، مستونگ، نوشکی، دالبندین، خاران، پنجگور، تمپ، گوادر اور پسنی سمیت مختلف شہروں میں منظم کارروائیاں کی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ان حملوں کا مقصد شہری آبادی کو نشانہ بنا کر صوبے میں عدم استحکام پیدا کرنا تھا۔ دہشت گردوں نے گوادر اور خاران میں خواتین، بچوں اور مزدوروں سمیت 18 بے گناہ شہریوں کو شہید کیا۔

ترجمان آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے کوئٹہ، گوادر، پنجگور اور دیگر علاقوں میں دہشت گرد حملے ناکام بنائے اور مجموعی طور پر 3 خودکش بمباروں سمیت 92 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ گزشتہ دو دنوں کے دوران بلوچستان میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 133 ہو چکی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران 15 جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملے پاکستان سے باہر بیٹھے دہشت گرد سرغنوں کی ہدایت پر کیے گئے اور دہشت گرد کارروائیوں کے دوران بیرونی ہینڈلرز سے براہِ راست رابطے میں تھے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں سینٹائزیشن آپریشنز تاحال جاری ہیں، منصوبہ سازوں، سہولت کاروں اور معاونین کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، جبکہ عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

64 / 100 SEO Score

One thought on “بلوچستان میں دہشت گرد حملے ناکام، سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں — 3 خودکش بمباروں سمیت 92 دہشت گرد ہلاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!